سعودی خواتین کو شوہر کی اجازت کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی اجازت
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ بیوی، شوہر کی اجازت کے بغیر قومی شناختی کارڈ جاری کراسکتی ہے اوراس کے لیے شوہر کی منظوری ضروری نہیں ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا کہ دس سے پندرہ برس عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کا اجرا اختیاری ہے لازمی نہیں البتہ 15 برس کی عمر کو پہنچ جانے پر لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے۔