وزیراعظم عمران خان 20جنوری کو تاجروں کیلئے مراعات کا اعلان کرینگے

وزیر اعظم عمران خان 20 جنوری کو تاجروں کے لیے مراعات کا اعلان کریں گے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی طرف سے تصدیق کردی گئی ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ وزیراعظم 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں عمران خان تاجروں سے ملاقات کے دوران ان کے لیے مراعات کا اعلان کریں گے۔