خیبر پختونخوا میں گداگری کے خاتمے کے لیے سخت سزائیں تجویز

خیبر پختونخوا میں گداگری کے خاتمے کے لیے سخت سزائیں تجویز کردی گئیں۔صوبائی حکومت نے گداگری کے مکمل خاتمے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جس میں انسداد گداگری کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔قانونی مسودے کے مطابق بچوں کو گداگر بنانے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا ہوگی۔مسودہ کے مطابق مجسٹریٹ گداگروں کو بطور سزا دارلکفالہ بھیج سکتا ہے، جہاں بھکاریوں کو تعلیم، صحت اور ہنر کی تربیت دی جائے گی۔مسودہ کے مطابق پولیس کو پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔