ترک وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو منے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی، قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دلخراش واقعے پر ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد ترکی نے خطے میں خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی تمام پاکستانی کاوشوں پرمکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ میولوت چاوش اولو نے ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران ترک وزیرخارجہ نے اپنے حالیہ دورہ عراق سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو آگاہ کیا، دوران گفتگو مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔