وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے ملاقات کی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھر وں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت اورتعمیری سیاست ضروری ہے۔حالات کے پیش نظر اپوزیشن کو پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ پاکستانی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔معیشت کی مضبوطی سے عوام کی مشکلات پر قابوپالیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ غریب عوام کو اوپراٹھانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام، پناہ گاہ اور انصاف ہیلتھ کارڈ غریب عوام کیلئے ہیں ـ ماضی کے حکمرانوں نے غریب عوام کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی ـ تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی ، ہر محکمے اور ہر ادارے میں تبدیلی نظرآئے گی ـ
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38