عمان کے سلطان قابوس بن السعید کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق السعید کو عمان کا نیا سلطان بنادیا گیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ سابق وزیر ثقافت و ورثہ نے سلطان قابوس کی وفات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی شاہی خاندان کونسل کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق حکام نے بغیر کسی وضاحت کے سلطان قابوس کی جانب سے جانشین نامزد کرنے کے لیے لکھا گیا خط کھولا اور ھیثم بن طارق کے نئے حکمران ہونے کا اعلان کردیا۔
عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’شاہی خاندان کونسل کے اجلاس میں اسے سلطان نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے سلطان نے چنا ہے جس کے بعد ھیثم بن طارق نے ملک کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا‘۔