شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کم جونگ ان کو سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے تاہم مذاکراتی میز پر واپس نہیں آئیں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ نے کم جونگ کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور وہ ذاتی طور پر امریکی صدر کو پسند بھی کرتے ہیں تاہم پیانگ یانگ کے رہنما اپنے ملک کو ذاتی جذبات کی بنیاد پر ہر گز نہیں چلائیں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ رہنماﺅں کے اچھے تعلقات کے باوجود شمالی کوریا مذاکراتی میز پر ہر گز واپس نہیں آئے گا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024