امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمہوریہ کوریا کے توسط سے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلی رہنما کم جونگ ان کو سالگرہ کا پیغام بھیجا ہے ۔ نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز اس خبر کو جاری کیا ہے۔جمہوریہ کوریا کے صدر من جے ان کے قومی سلامتی کے اعلی مشیر چنگ یوئی یونگ کا واشنگٹن سے واپسی کے وقت ہوائی اڈے پر حوالہ دیا گیا تھا کہ جب انہوں نے 8 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو اس وقت مبینہ طور پر کم کی سالگرہ تھی اور صدر ٹرمپ کو اس دن کم کی سالگرہ یاد آئی۔چنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے صدر من سے اپنا مبارکبادی پیغام کم تک پہنچانے کو کہا ۔چنگ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کم کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام مناسب انداز میں ڈی پی آر کے کو پہنچایا گیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024