سکولوں کی اضافی چھٹیوں کے بعد صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 13جنوری پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔موسم سرما کی تعطیلات کے ختم ہونے پر 6جنوری بروز پیر موسم کی شدت دھند اور سردی کے پیش نظر تعطیلات میں12جنوری تک مزید اضافہ کر دیا گیا تھا جبکہ 12 جنوری اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے بعد 13جنوری پیر کو سکول دوبارہ کھل جائیں گے ۔واضح رہے کہ جہانیاں سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 20دسمبر2019ءسے 5دسمبر2020ءتک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں اور6جنوری2020ءپیر کو تمام تعلیمی ادارے کھل گئے تھے لیکن سردی کی شدت اور والدین کے مطالبات پر حکومت پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں مزید ایک ہفتہ کا اضافہ کر دیا گیا سکول دوبارہ بند ہو گئے جو کہ چھٹیاں ختم ہونے پر 13جنوری پیر کے دن سے کھل جائیں گے اور درس و تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔دوسری جانب جہانیاں سمیت صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے اور سردی کی شدت بھی بدستور قائم ہے لیکن سکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024