اقوام متحدہ نے لیبیا میں طبی کارکنوں پر کئے جانے والے تشدد تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کل مزید دو اہلکاروں کی اموت سے فکرمند ہیں، جنہیں انہیں الوشاکا میں مار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں پانچ معاون اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کے حفاظت کے لئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنے فرض کی ادائیگی کرنے کے لئے انسان دوست تمامساتھیوں سے اپیل کرتے رہتے ہیں۔ صحت خدمات ، طبی کارکنان اور طبی گارڑیوں کا ہر وقت احترام اور حفاظت کی جانی چاہیے۔واضح رہے گزشتہ برس لیبیاکے ہسپتالوں، طبی کارکنوں، ایمبولینس اور طبی سپلائی پر کم از کم 61 حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں 75 لوگوں کی موت ہوئی اور 52 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024