جاپان میں مسلسل 7 ویں سال غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کی آمد ہوئی۔جاپانی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ غیر ملکی سیاح جاپان آئے۔کئی سیاح امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے شائقین تھے جو رگبی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تھے،سستی ائیر لائنز کی جانب سے نئے روٹس کھولنے کی وجہ سے چین اور جنوب مشرقی ایشیا سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ صرف 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2018ءکے مقابلے میں کم رہا۔ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں تناو کی وجہ سے وہاں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم رہی۔جاپان رواں سال اولمپک اور پیراِلمپک کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے اور 4 کروڑ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہو گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024