ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اپنے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام آزاد اور خود مختار ملکوں کو امریکہ کی فوجی دہشت گردی کی کھل کے مذمت کرنا چاہئے۔انھوں نے کہ کہ مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی موجودگی کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو ختم کرنے اور استحکام کے قیام کے لئے اس خطے سے امریکی فوج کا انخلاءضروری ہے۔جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے دوران کہا کہ ان کا ملک مغربی ایشیا میں کشیدگی ختم کرانے اور امن و استحکام کے قیام میں تعاون کے لئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے ملک نے علاقے میں امریکہ کی قیادت میں فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38