قومی اسمبلی : رانا ثنا نے میلہ لوٹ لیا، گیس کی عدم فراہمی پر سینٹ میں احتجاج
جمعہ پارلیمان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا دن تھا انہوں نے میلہ لوٹ لیا ۔ وہ رہا ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں آرہے تھے لیکن انہوں نے پارلیمان میں خطاب کرنے سے گریز کیا۔ پارٹی نے ان کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے نیب کی تحویل میں ہونے کے باعث چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا رکن بھی بنا دیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ 6 ماہ بعد پارلیمان میں آئے ہیں وہ پارلیمنٹ میں ارکان اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن سینیٹرز نے بلوچستان کے علاقوں کو گیس کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا،جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی واک آئوٹ کیا،تاہم حکومت کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔