1 ( نو گیارہ ) کے بعد دنیا ایک مرتبہ پھر 3/12 ( تین بارہ ) کے ایک نئے المیے سے دو چار ہے بقائے نسلِ انسانی کے لئے جہاں سائنس اور میڈیکل سائنس نے ایسی ایسی دریافتیں کی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر اور سن کر عقل حیران ہوجاتی ہے وہاں دوسری طرف بنی نوع انسانیت کی ہلاکت کے لئے بھی ایسے ایسے ہتھیار تیار
کیئے گئے ہیں جن کے ذریعے چند بٹن دبانے سے پوری دنیا لمحہ بھر میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوجائے گی آج کے حالات دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ انسان کا کمال اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد اب کسی بھی وقت روبہ زوال ہونے والا ہے اس دور میں ہمارے بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کی جڑیں ہماری فکری قیادت میں ہیں ، ہمیں آج بھی یہ معلوم ہی نہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی کس شخصیت کا نام ہے ہمیں یہی معلوم ہے کہ وہ ایک ایرانی جنرل تھے اور بس لیکن حقیقتاََ وہ مشرق و سطیٰ میں گریٹر اسرائیل کے راستے میں کھڑی ایک دیوار تھے انہوں نے اپنے بصیرت کے ساتھ اسرائیل پر تباہی کا خوف سوار کرکے صرف ایران کا دفاع نہیں کیا بلکہ پورے عالم اسلام کا دفاع کیا امریکہ اور مغرب جو مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کرنا چاہتے تھے ، قاسم سلیمانی نے اس نقشے کو خلیج فارس میں بھگو کر ہمیشہ کے لئے مٹا دیا اگر امریکہ و یورپ کے منصوبے کے تحت مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل ہوجاتا تو ساری اسلامی ریاستوں کے ٹکڑے ہوجاتے قاسم سلیمانی نے اس نقشے کو ناکام کرکے تمام اسلامی ریاستوں کی حفاظت کی۔ اسی طرح ہر باشعور انسان یہ جانتا ہے کہ قاسم سلیمانی نے داعش کا خاتمہ کرکے پورے جہانِ اسلام کو تحفظ بخشا ہے ۔ قاسم سلیمانی نے اپنی جدو جہد سے حالات تبدیل کردئیے ہیں اب سوچیں بدل چکی ہیں اب ہر عقل مند یہ سمجھنے لگا ہے کہ امریکہ و یورپ کو کسی مسلم سے محبت نہیں ۔ کون نہیں جانتا کہ آج امریکہ و یورپ کو ایران کے ساتھ کیادشمنی ہے۔ انقلاب کے بعد ایران نے امریکہ و یورپ کو اپنے وسائل کے لوٹنے سے روکا ہے اگر آج کی ایرانی حکومت بھی اپنا سرمایہ اپنے ذخائر اپنی تہذیب و ثقافت اور سب کچھ امریکہ و یورپ کے قدموں میں ڈال دے تو پھر جھگڑا کس بات کا رہے گا ۔ قاسم سلیمانی نے اپنی چالیس سالہ مقا ومتی زندگی میں اہلِ سنت کو یہ شعور دیا ہے کہ ہم کوئی الگ الگ بلاک نہیں ہیں بلکہ ہم امت واحدہ اور ماہ کامل ہیں ہم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردوں کو ہم پر مسلط کیا جاتا ہے ہم میں سے چند نادان لوگوں کو خرید کر ہمیں الگ الگ کر کے شکار کیا جاتا ہے لہٰذا دہشت گردوں کے مقابلے میں ملتیں متحد ہوجائیں عراق جہاں تقریباً نوّے فیصد علاقے پر داعش قابض ہو چکی تھی وہاں سے داعش کو قاسم سلیمانی نے صرف اسلحے کے زور پر باہر نہیں نکالا بلکہ عراقیوں کو اپنے دشمنوں کے خلاف متحد کرکے داعش کو باہر نکالا ہے ۔(جاری ہے)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024