اطلاعات اورنشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بدعنوانی کے بارے میں تمام مصدقہ دستاویزات متعلقہ محکمے کو موصول ہوگئی ہیں۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرادعلی شاہ ،فریال تالپور اور آصف علی زرداری اربوں روپے کے جعلی اکائونٹس مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ایسی شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کافیصلہ کیاہے۔فوادچودھری نے کہاکہ قومی احتساب بیورو اب اپناکرداراداکرے گا اور چنددنوں میں اس مقدمے کے مرکزی ملزم سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔