چیف جسٹس نے سوموٹونوٹسز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کی قابل تعریف کوشش کی
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) انجمن غلامان مصطفے کے سربراہ علیم چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا حکومت اور عدلیہ کی ذمہ داری‘ چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹسز کے ذریع عوام کو ریلیف دینے کی قابل تعریف کوشش کی ۔ محمد علیم چوہدری نے امید ظاہر کی کہ اگلے چیف جسٹس مسٹر جسٹس آصف سعیدکھوسہ بھی عام لوگوں کے مسائل حل کے لیے آرٹیکل 184/3 کے تحت عوامی مفادات کے سلسلے میں نوٹس لینے کی پالیسی جاری رکھیں گے تاکہ عام لوگوں کو انصاف مل سکے۔