پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 2019نافذ
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 2019 کا اطلاق کر دیا گیا۔ پی ایم ڈی سی کے نئے آرڈیننس کے مطابق کونسل کے ممبران کی تعداد سترہ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ممبران کی تعداد 28 تھی۔ تین ممبران سول سوسائٹی سے لئے جائیں گے جن کی نامزدگی وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ چار پبلک میڈیکل کالج یا یونیورسٹیز سے اور چار ممبر ہر صوبے سے ایک ایک لیا جائے گا۔ ان ممبران کی اہلیت پروفیسر ہونا ضروری رکھا گیا ہے اور دس سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ چار ممبران اور بھی کونسل کے ممبر بنائیں جائیں گے جو میڈیکل کالج یا یونیورسٹی کے بیسک سائنس فیکلٹی کے ممبران ہوںگے اور صوبے ان کے نام دیں گے۔ اس کے علاوہ کلینکل فیکلٹی سے بھی دو نام لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل