کورنگی میں سیپا کے دفتر میں کیپی سٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام
کراچی(وقائع نگار)وزیر ماحولیات نوابزادہ تیمور تالپور کی سرپرستی میں سیکریٹری ماحولیات لئیق احمد اور سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ڈبلیوٖڈبلیو ایف پاکستان(WWF Pakistan ) کے تعاون سے آج سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(SEPA) کے کورنگی میں واقع دفتر میں ایک کیپی سٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام فیلڈ سپر وائزر ،فیلڈ اسسٹنٹ اور انوائرمنٹ انسپکٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کو جانچنے اور ان کی بہترین انداز میں نگرانی کیلئے تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لئیق احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیتی نشستوں کا انعقاد احسن قدم ہے جس کیلئے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی،ڈبلیوٖڈبلیو ایف پاکستان کی شکر گزار ہیں۔افسران کیلئے ٹریننگ کا انعقادسیپااورڈبلیو ڈبلیو ایف کے درمیان ہونے والے ایم او یو(MOU) کے نفاذ کی طرف پہلا قدم ہے جو وزیر ماحولیات کی کوششوں سے 19دسمبر 2018 کو سیپا اورڈبلیو ڈبلیوایف کے مابین قرار پایا تھا۔یہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے اور بہت جلد پورے صوبے میں ہر جگہ نہ صرف عوامی آگاہی کی مہم چلائی جائے گی ۔