ناقص اشیاء کی فروخت اور غیر معیاری انتظامات پر2 سویٹس پروڈکشن یونٹس سیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اشیاء کی فروخت اور غیر معیاری انتظامات پر2 سویٹس پروڈکشن یونٹس سیل کر دئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر55,000کے جرمانے عائد کیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کر تے ہوئے حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت،سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے ،ریکارڈ کی عدم دستیابی،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے ،گندے،بدبودار ماحول کی بناء پرسپر آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز اور المدینہ کامران سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیامزید برآں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں کھلے مصالحہ جات ضبط کر لیے گئے علاوہ ازیں راولپنڈی اور گردونواح میں چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ، اشیائے خورونوش میں حشرات کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے ، صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 55,000کے جرمانے عائد کیے گئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء اورمضر صحت خوراک تلف کر دی