ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکا ہولی فیملی ہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ہولی فیملی ہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ،ہولی فیملی پہلا ہسپتال ہو گا جس میں دیکھنے کی صلاحیت سے محروم افراد کو ’’قرینے‘‘ کی پیوند کاری سے آنکھوں کی روشنی ملے گی ۔یہ پیوند کاری مکمل طور پر مفت ہو گی ۔،ابتدائی طور پر آنکھوں کا یہ عطیہ امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی کمیونٹی کی جانب سے بھیجا جائے گا