190 پی ٹی سی اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے تبادلے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدائت پر چیف ایگزیکٹو افسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ملک جاوید اقبال نے 190 پرائمری سکول ٹیچرز اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئے گریڈ گیارہ سے گریڈ 18 کے تبادلوں کی اتھارٹی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ان تبادلوں پر دستخط کردئے جس کے بعد چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن ملک جاوید اقبال کے دفتر سے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اساتذہ کے یہ تبادلے تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد کئے گئے جس کا مقصد تبادلوں کو شفاف بنانا تھا تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد جمعرات کو تبادلے کردئے گئے پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماء راجہ نصراللہ نے کہا ہے کہ پہلی بار راولپنڈی میں اساتذہ کے تبادلوں میں مثالی شفافیت آئی ہے ۔