نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغانی کو قتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغانی کو قتل کردیا ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر جائے وقوعہ پہنچ گئے پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ جمیل الرحمٰن جو افغان باشندہ تھا اور کارڈ پرچاکرہ میں فیملی کے ساتھ رہتا تھا وہ رات کو گھر پر تھا صبح وہ باہر گیا تو بعد میں اس کی نعش گھر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر قبرستان چوک رزاق ٹائون مصریال روڈ سے ملی ریسکیو1122 اور پولیس نے مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی پولیس مصروف تفتیش ہے۔