اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: انڈیکس میں 168 پوائنٹس، سرّمایہ کاری میں 51 ارب روپے اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کو پھر تیزی کے اثرات غالب آگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 168.59پوائنٹس کے اضافے سے39090پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث 54.76فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85 کروڑ27لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا،البتہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت کم رہا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 39225 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب39200اور39100کی نفسیاتی حدیں بحال نہ رہ سکیں لیکن 39ہزار کی حد قائم رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 168.59پوائنٹس کے اضافے سے39090پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرحکے ایس ای30انڈیکس128.23پوائنٹس اضافے سے18607.58پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس466.83 پوائنٹس اضافے سے66152.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس189.98پوائنٹس کمی سے28828.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85کروڑ27لاکھ40ہزار852روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب96ارب72کروڑ81لاکھ65ہزار920روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر11کروڑ20لاکھ51ہزار470شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ17لاکھ95ہزار720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے6700.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت79.00روپے اضافے سے2793.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسز کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت53.00روپے کمی سے1007.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت41.37روپے کمی سے988.63روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ14لاکھ32ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے اضافے سے12.71روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں79لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے اضافے سے1.61روپے ہوگئی۔