گولڈ کپ کے میچ میںہجویری سپورٹس نے انکم ٹیکس کوہرا دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) چوتھے ترک پلاسٹ ویٹرن کوالیفائی راؤنڈ گولڈ کپ کے میچ میںہجویری سپورٹس نے انکم ٹیکس کو 3 وکٹوں سے چت کر دیا۔ انکم ٹیکس نے پہلے کھیلتے ہوئے4وکٹوں پر180رنز بنائے۔خرم صدیق32 اورنصیر بھٹی نے49رنز بنائے۔جواب میں ہجویری سپورٹس نے مطلوبہ ہدف7 وکٹوں پر181 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔احمد میر نے75 اورمیاں مبین نے41 رنز بنائے۔احمد میر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔