سول ایوی ایشن حکام نے امریکہ سے آنے والے مسافر کے گمشدہ 99 سو ڈالر اور سامان لوٹا دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سول ایویایشن حکام نے پیشہ ورانہ خدمت کی شاندار مثال قائم کردی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق امریکہ سے آنے والے مسافر کو گمشدہ 9900 ڈالر اور دیگر سامان لوٹا دیا گیا۔ مسافر علی احمد غیرملکی ایئر لائن سے امریکہ سے لاہور پہنچے تھے۔ مسافر علی احمد اپنا سامان انٹرنیشن ارائیول لاﺅنج میں بھول گئے تھے۔ ایئرپورٹ منیجر نے ڈالر اور سامان مسافر کے حوالے کردیا۔