کراچی سے ملتان آنیوالی شالیمار ایکسپریس میں گیلے وال کے قریب آگ لگ گئی
شجاع آباد(خبرنگار)کراچی سے ملتان آنیوالی شمالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کے ایکسل ہاٹ ہونے کی وجہ سے دوبوگیوں میں آگ لگ گئی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٹرین ایک گھنٹہ گیلے وال رکنے کے بعد روانہ کردی گئی ۔ تفصیل کے مطابق بدھ کی رات کو کراچی سے ملتان آنیوالی شالیمار ایکسپریس گیلے وال کے قریب بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ٹرین کے ایکسل ہاٹ ہونے کی وجہ سے گرم ہوئے اور دوبوگیوں میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے بروقت ٹرین کو روک لیا تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں بوگیوںکو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو ملتان کی طرف روانہ کردیاگیا۔ بعدازاں دونوں بوگیوںکو بھی مرمت کرکے پیچھے سے آنیوالی ٹرین سے ساتھ روانہ کردیاگیا۔