شراب کی دکان کھولنے پراحتجاج کرنیوالے شہری کو ہراساں کرنے پر محکمہ ایکسائز و دیگر سے جواب طلب
کراچی (نیو ز رپو رٹر )سندھ ہائیکورٹ میں شراب کی دکان کھولنے پر احتجاج کرنے والے شہری کو ہراساں کرنے کا معاملہ ،عدالت نے محکمہ ایکسائز، پولیس سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جمعرات کو شہری یونس کی صوبائی وزیر مکیش کمارکے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے محکمہ ایکسائز، پولیس سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اورنگی ٹاﺅن میں شراب کی دکان کھول دی۔علاقے کے اسکول،چرچ انتظامیہ نے شراب کی دکان بند کرنے کے لئے انتظامیہ کو درخواست دی,درخواست دینے پر ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔میں اسکول کا پرنسپل ہوں ہمیں اپنے علاقے میں شراب نہیںپانی چاہیے۔درخواست میں محکمہ ایکسائز، آئی جی پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔