فلپ مورس پاکستان میں ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی
کراچی(پ ر) فلپ مورس انٹرنیشنل سے الحاق رکھنے والے ادارے، فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ اعلان کیا ہے کہ اس نے ایکوئیل سیلری فاؤنڈیشن ( (Equal Salary Foundationسے’ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن ( Equal Salary Certification) ‘ کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔ ایکوئیل سیلری فاؤنڈیشن ایک خودمختار اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو سنہ 2010ء میں قائم ہوا اور سوئٹزلینڈ کے قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔اس ادارے کا مقصد کمپنیوں کے بارے میں تصدیق کرنا ہے کہ وہاں مرد اور خاتون ملازمین کو برابری کی بنیاد پر معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس طرح پی ایم آئی تیزی سے تبدیل ہوتی اکیسویں صدی میں اسموک فری (smoke-free)ٹیکنالوجی لیڈر بن گیا ہے جو اس بات سے آگاہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے اورجدت کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کی ٹیمیں اور شمولیتی کلچر ضروری ہیں۔ فلپ مورس انٹرنیشنل اور دنیا بھر میں اس سے الحاق رکھنے والے اداروں کی توجہ ٹرانفارمیشن پر مرکوز ہے