ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی بیسیوں سالگرہ کی تقریب
لاہور (پ ر) ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (ڈی ٹی آئی) نے اپنی بیسیوں سالگرہ کے موقع پر کیمپس کے طلباء کے لئے فن فیئر اور کارنیول کا انعقاد کیا 1988ء میں ڈیسکو کے زیر انتظام پاکستان کے مستحق اور بے روزگار افراد کو تعلیم اور فنی تربیت مہیا کرنے کیلئے ڈی ٹی آئی کی بنیاد رکھی گئی ڈی ٹی آئی پاکستان کے نوجوانوں کو فنی تربیت اور اس کے بعد نوکریاں ڈھونڈنے میں بھی مدد کرتا ہے اس انتہائی کامیاب مشن کے تحت 20,000 سے زیادہ افراد ڈی ٹی آئی سے تربیت لے چکے ہیں ڈی ٹی آئی کے جنرل منیجر جناب مرتضیٰ علی نے کہا کہ ڈی ٹی آئی کی کامیابی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے ڈی ٹی آئی نے ہمیشہ مرد و خواتین کو بہترین روزگار حاصل کرنے میں مدد کی ہے ڈی ٹی آئی نے 1988ء سے اب تک 20,000 سے زائد افراد کو 14 مختلف شعبوں کی تربیت دی ہے۔