سبزہ زار کے علاقہ میں گھر سے 45 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقہ میں گھر میںسے 45سالہ شخص کی خون میں لت پت نعش ملی ہے ۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار الحافظ ٹائون کا رہائشی 45سالہ اعظم کی فیملی گھر سے باہر گئی ہوئی تھی جبکہ اعظم گھر میں اکیلاتھا۔ اس کے گھر والے آئے تو انہوں نے دیکھا کہ کمرے میں اعظم کی خون میں لت پت نعش پری ہے ،اس کی ناک سے بہت ذیادہ خون بہا ہو اتھا ۔انہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔جو پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔