کمپریسر غریبوں کی گیس سپلائی نہیں ہونے دیتے سخت کارروائی کی جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) آستانہ غوثیہ حاجی پارک شاہ دین داروغہ والا میں کمپریسر چلنے کی وجہ سے دوسرے غریب عوام پریشان ہیں گیس بالکل نہیں آ رہی محکمہ سوئی گیس کے جنرل منیجر لاہور سے التماس ہے کہ خدارا ہم پر رحم فرمائیں اور تمام علاقے میں کمپریسر ڈیوائس بند کروائیں تاکہ دوسرے غریب عوام گیس سے محروم نہ رہیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ متعلقہ حکام کو سخت کاروائی کے احکامات جاری کریں یہ بات ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی نے کہی ۔