وزیراعظم اور آرمی چیف کاسپیشل سروسز ہیڈ کوارٹر چراٹ کا دورہ ,پاکستان آرمی بالخصوص ایس ایس جی کمانڈوز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو اسپشل سروسز ہیڈکوارٹر چیراٹ کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع کور کمانڈ پشاور اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر میں یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی. پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز (ایس ایس جی )ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان آرمی بالخصوص ایس ایس جی کمانڈوز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اوریادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔دورے کے دوران وزیراعظم کو ایس ایس جی آرگنائزیشن، صلاحیتوں اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کے زیرِ استعمال کچھ ہتھیار چلانے کا تجربہ بھی کیا اور ایس ایس جی کمانڈوز کی بطور ایلیٹ فورس مہارت اور کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ایس ایس جی کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کاقیام ممکن ہوسکا ہے.وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپیشل سروس گروپ(ایس ایس جی)سب سے زیادہ قربانیاں دیتی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں ایس ایس جی سب سے پہلے پہنچتی ہے، ایس ایس جی کی قربانیاں وہ ہیں جو منظر عام پر نہیں آتیں لیکن ہمارے کمانڈوز کی قربانیاں باعث افتخار ہیں، کارگل سے لیکر سوات تک پاک فوج کی محنت رنگ لائی ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب میں ایس ایس جی کی محنت نظر آتی ہے۔ سپیشل سروس گروپ(ایس ایس جی)کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایلیٹ فورس کی کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف جاری کاوشوں کے دوران اس کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ایس ایس جی اور مسلح افواج کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں سے پاکستان میں امن بحال ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہماری ایس ایس جی کی تعریف کرتی ہے، مجھے 4 ممالک کے سربراہان نے کہا آپ کی اسپیشل فورس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔وزیر اعظم کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا یہ پہلا دورہ ہے.