جماعت اسلامی الہٰ آباد کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری 

Feb 11, 2025

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی الہ آباد کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔ امیر جماعت اسلامی الہ آباد محمد منیر طاہر نے جماعت اسلامی الہ آباد کے عہدیداروں نائب امیر محمد اسلم خٹک ،جنرل سیکرٹری وناظم مالیات محمد خبیب خالد اور سیکرٹری نشرو اشاعت افتخار منشاء سے حلف لیا تمام عہدیداروں نے حلف اٹھایا کہ ہم اللّٰہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت اور وفاداری کو ہر چیز پر مقدم رکھیں گئے اور جماعت کے دستور کے پابند اور وفادار رہے گئے۔ مہر اسماعیل جاوید‘ عبدالباسط حیدری،اشرف شہزاد‘ صابر چوہدری،حافظ وحید اشرف و دیگر نے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں