گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنٹرل ایشیا کے5ممالک کے سفیروں نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کا دورہ کیا۔دورہ کرنے والے ممالک میں ترکمانستان، قازقستان،آذربائیجان،ازبکستان اور تاجکستان کے سفیر شامل تھے۔سنٹرل ایشین سفیروں کا مشترکہ طور پر یہ گوجرانوالہ کا پہلا دورہ تھا۔اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کورپس کے سربراہ عطاجان ماولومووکا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے گوجرانوالہ کے 30 صنعتی شعبوں کی نمائش بہت احسن قدم ہے جس کے لیے جی،بی،سی کی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔گوجرانوالہ کی صنعتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش کے لیے پیش کی گئی مصنوعات کا معیار بہت متاثر کن ہے اکثر مصنوعات سنٹرل ایشین مارکیٹس کے لیے بہت موزوں ہیں۔گوجرانوالہ کا شمار پاکستان کے بڑے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے مصنوعات کے معیار کی دنیا معترف ہے۔ ہمارا گوجرانوالہ آنے کا مقصد گوجرانوالہ اور سنٹرل ایشیا کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ خطے میں موجود کاروباری مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔سنٹرل ایشیا تیزی سے ایک اہم اقتصادی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
گوجرانوالہ:سنٹرل ایشیا کے5ممالک کے سفیروں کا جی بی سی کا دورہ
Feb 11, 2025