حافظ آباد: پیازکی قیمت اڑھائی سو روپے کلو سے تجاوز کرگئی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں پیازکی قیمت میں اضافہ۔قیمت اڑھائی سو روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔شہر میںپیاز کی  قیمت اب اڑھائی سوروپے تک جا پہنچی ہے اور ڈپٹی کمشنر سندس ارشادسمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سبزی منڈی کے دورے اب فوٹوسیشن ثابت ہونے لگے ہیں۔ شہریوںنے پیاز اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں روز بروز اضافہ اور شہر میں ہوشرباء مہنگائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت قرار دیا ہے۔ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے اورروزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوںکو کنٹرول کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن