سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے روز ایوانِ نمائندگان کے ارکان نے اپنے دلائل کے ساتھ ساتھ سابق صدر کے بیانات کی نقول اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کی ویڈیو بطور ثبوت پیش کر دیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر کے خلاف مواخذے کی پیروی کرنے والے ارکان نے سینیٹ میں اپنا کیس پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایسے کئی شواہد موجود ہیں جو سابق صدر ٹرمپ کے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے میں ان کے کردار اور ملوث ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔ریاست کولوراڈو سے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن جو نگوس اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس جواکن کاسٹرو نے وڈیو کلپس کی مدد سے سابق صدر کی ان تقاریر میں سے اقتباس پیش کیے، جس میں وہ اپنے پیروکاروں اور حامیوں کو یہ کہتے دیکھے جا سکتے ہیں کہ وہ کبھی بھی 3 نومبر 2020 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کریں گے اور یہ کہ ان کے حامیوں کو اپنے حق کے لیے لڑنا ہو گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024