نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخرکردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخرکردیا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبرکی فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی سفارش پر نیپرا نے سماعت کرنا تھی جو موخر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کو موخر کرنے کا فیصلہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو بھجوائی ہے جس میں دسمبر کی فیول پرچیز ایڈجسٹمنٹ کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔