اسلام آباد:ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا جس سے حکومت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
یاد رہے کہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
حکومت کی جانب طبی شعبےکے نگران ادارے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کو تحلیل کر کے ایک نئے ادارے سے بدل دیا گیا تھا اور صدر عارف علوی نے 20 اکتوبر کو پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) آرڈیننس نافذ کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38