یورپی یونین کے ملک ہنگری کی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی خبروں چلانے والی ویب سائٹس کے نیٹ ورک پکڑا ہے، یہ ویب سائٹس کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی خبریں پھیلانے والا نیٹ ورک پکڑا ہے، یہ نیٹ ورک کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلاتا تھا۔ اس ویب سائٹس پر کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے متعلق خبریں پھیلائیں جاتی تھیں۔
یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ملک بھر میں اب مرنے والوں کی تعداد 908 ہو گئی ہے۔