آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچنے کے لیے درخت سے لٹک کر رات گزارنے والے شخص کو 10 گھنٹوں بعد زندہ بچا لیا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ چند روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد نہ صرف خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے علاقہ بیگا کے دریاﺅں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور اس دوران نیو ساﺅتھ ویلز میں بروگو دریا کے قریب چہل قدمی کرنے والا شخص سیلابی ریلے میں بہنے سے بچنے کے لیے درخت سے لپٹ کر اپنی جان بچائی جو منگل کی صبح 4 بجے تک درخت سے لٹکا رہا جس پر ریسکیو ٹیموں نے 10 گھنٹے بعد بچا لیا۔ اس ضمن میں ریاستی ہنگامی صورتحال کے ادارے کے کمانڈر مشیل ڈی فریسبون نے بتایا کہ جب اس ژخس کو درخت سے اتارا گیا تو اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی اور ٹھنڈ نہ ہونے کے باوجود اس کا جسمانی درجہ حرارت معمول سے کم تھا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں شدید موسمی صورتحال کی پیشنگوئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024