لاہور: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جیل حکام جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت کےروبرو پیش کریں گے۔ کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت کے جج جسٹس جوادالحسن کریں گے۔ عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کو طلب کر رکھا ہے۔ جبکہ عدالت ا ب تک 6گواہوں کی شہادتوں کو قلمبند کر چکی ہے۔ نیب نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزمان کے خلاف 17 فولڈرز پر مشتمل ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ11 دسمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024