شہری ہوابازی کے وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ ملک سیاسی طورپر مستحکم ہے جبکہ معاشی استحکام بھی جلد نظرآئے گا۔
انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ رواں سال معاشی طورپرگزشتہ سال کے مقابلے میں بہترہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت پسند شخص ہیں جنہوں نے کابینہ کے ہررکن کواجلاس میں کھل کراپنے جذبات کااظہارکرنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی سے بخوبی واقف ہے اور وہ غریب عوام کوسہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔(