کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات ہمارے نوجوانوں اور انسانیت کو متاثر کر رہی ہے، حکومت ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے اور جلد پاکستان کو منشیات سے پاک بنانا چاہتی ہے۔کراچی میں کوسٹ گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منشیات کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمے میں کوسٹ گارڈز کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر منشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے پاک-افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کسی بھی معاشرے کے لیے ناسور ثابت ہوتی ہے، منشیات کیخلاف آپریشن کا تقاضا یہ ہے کہ اسے ٹیم ورک میں سرانجام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ہمارے نوجوانوں اورانسانیت کومتاثرکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف آپریشن کوپورے ملک میں پھیلا رہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد پاکستان کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کوسٹ گارڈز کی تقریب میں 40 ارب روپے کی منشیات کو آگ لگائی جائے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024