آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ فخر زماں ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بولنگ میں راشد خان کے بعد کلدیپ یادیو دوسرے نمبر پر جگہ پانیمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، عماد وسیم نے پانچ درجے چھلانگ لگاکر چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے جبکہ ایک درجے تنزلی کے ساتھ فہیم اشرف نویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔شاہین آفریدی اٹھائیس درجہ ترقی کر کے اڑتالیس نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے ۔ آسٹریلوی میکسویل پہلے اور شکیب الحسن دوسری پوزیشن پر ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024