امریکہ مردہ باد ادا مریکی عوام نہیں، صدر ٹرمپ ہیں: ایرانی سپریم لیڈر
تہران (آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے روایتی نعرے مرگ بر امریکہ(امریکہ مردہ باد) کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نعرہ امریکی عوام کے بجائے امریکی حکمرانوں کے لیے ہے۔ ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ ایک شرارتی دشمن ہے جو کہ اسرائیل اور خطے کی دیگر رجعت پسند حکومتوں کیساتھ متحد ہے،یمن اس کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت جرم کرتی ہے اور امریکہ ان کے جرم میں شریک ہے۔سپریم لیڈرنے کہا کہ اس روایتی نعرے میں وہ امریکی حکمرانوں سے مخاطب ہیں نہ کے امریکی عوام سے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ برائی کی دوسری شکل ہے مگر پھر بھی وہ شکوہ کرتے ہیں کہ امریکہ مردہ باد کے نعرے کیوں بلند کیے جاتے ہیں۔ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ جب تک امریکہ اپنی بد معاشی جاری رکھے گا تب تک ایرانی عوام امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے رہیں گے۔