گیس بحران، سینکڑوں کارخانے بند، لاکھوں مزدور بیروزگار ہوگئے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گیس کے بحران نے ملک کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملک میں روزانہ ایک ارب مکعب فٹ قدرتی گیس چوری ہو رہی ہے جس پر قابو پانے یا اصلاحات کا عمل شروع کرنے کے بجائے گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے ایماندار صارفین کوسزا دی جا رہی ہے۔ گیس کمپنیوں کے سربراہان کی برطرفی اور قیمت میںحالیہ اضافہ سے بھی گیس سپلائی سمیت مجموعی صورتحال بہتر نہیں ہوئی مگر عوام کی کمر ٹوٹ گئی جبکہ ملک بھر میں سینکڑوں کارخانے بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ گیس بحران سے برآمدات اور ریونیو بھی متاثر ہو رہے ہیں مگر عوام کو صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں۔