پیپلز پارٹی نے سندھ کو کر پشن کا گڑھ بنا دیا :جلال محمو د شاہ
شہدادپور (نامہ نگار) سندھ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دریائے سندھ پر ڈیم کی تعمیر , کارکنوں کو گم کرنے, سندھ میں کرپشن پر سندھ یونائیڈ پارٹی کے چیئرمین جلال محمود شاہ, جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو, جسقم بشیر خان کے سینئر وائس چیئرمین امجد مہیسر, جسقم آریسر کے چیئرمین اسلم خیر پوری سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد خان پنھور ودیگر کی قیادت میں شہدادپور کے ہالا چوک سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی پریس کلب شہدادپور سے ہوتی ہوئی شہدادپور کے علی چوک پہنچی جہاں کارکنوں نے دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس سے دونوں اطراف چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جلال محمود شاہ, ریاض چانڈیو, امجد مہیسر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دریا پر ڈیم بننے سے سندھ بنجر بن جائیگا. نہریں, واٹر کورس سوکھ جائیں گے. جس سے زرعی بحران پیدا ہو جائے گا. پیلز پارٹی نے سندھ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے اور سندھ کو تباہ کر دیا ہے. پیپلز پارٹی نے ملک دو حصوں میں تقسیم کر دیا. آصف زرداری اور اس کی ٹیم نے سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی جس کا ثبوت جے آئی ٹی میں موجود ہے۔