چین کے جنوبی علاقوں میں بارشیں جاری رہنے کا امکان
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوبی دریائے یانگٹزی کے علاقے،جنوبی چین اور چانگ کنگ اور گوئی زو آئندہ دنوں میں بھی شدید بارشوں کی زد میں رہیں گے۔شدید بارشوں کی وجہ سے ان علاقوں میں نئے سال اور جشن بہار کی تقریبات متاثر ہونگی جبکہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گا۔دریں اثناء چین کی مرکزی اور مشرقی علاقوں میں بھی سرد ہوائیں چلتی رہے گی تاہم ان علاقوں میں برفباری اور بارش کا سسلسلہ آج(سوموار) سے ختم ہو جائیگا۔چین کے جنوب مشرقی صوبے شنزن اور شمالی چین کے جنوبی حصے شمال مغربی ہنان اور شمال مشرقی دیگر علاقوں میں برفباری اور برف کی شدت کم ہو جائیگی اور موسم بہتر ہو جائیگا۔