وینزویلا کی فوج میں انحراف کیلئے امریکہ کے براہ راست رابطے
واشنگٹن (این این آئی) امریکی وائٹ ہائوس میں ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ وینزویلا کی فوجی شخصیات کے ساتھ براہ راست رابطے کر رہا ہے تاکہ انہیں صدر نکولس مادورو کی حمایت سے دستبردار ہونے پر زور دیا جا سکے اور مادورو پر نئی پابندیوں کی تیاری بھی جاری ہے تاکہ وینزویلا کے صدر پر دبائو بڑھایا جا سکے۔