سپین: دو ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، 100سے زائد زخمی
بارسلونا(این این آئی) اسپین کے بشہر بارسیلونا میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ایک شخص ہلاک جب کہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا، جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، حکومت کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ حادثہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے شہر بارسیلونا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے،حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔